عمران خان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں اپنا مفاد ہے، شیری رحمان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو تقسیم، گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر کی سیاست کرنی ہے، لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے لکھا ہے کہ ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو امداد کی ضرورت ہےپی ٹی آئی سندھ اور بلوچستان کے کروڑوں سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی کہ آپ نہی عمران خان کی سیاست اہم ہے۔ دوسری طرف دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، ‏تمام منصوبوں میں ناکامی پر ’پاکستان تحریک احتجاج‘ پھر مظاہرے کرنے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے انتظام کا فیصلہ حماس کی مرضی سے ہوگا، اسماعیل ہنیہ

شیری رحمٰن کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ دو شارٹ مارچ، استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی میں ناکامی ہوئی، اب ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ ان میں پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنےکی صلاحیت ہے۔