چارٹرڈطیارے میں ٹک ٹاک بنانے پرشیری رحمان تنقیدکی زدمیں

ویب ڈٰیسک:سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی15ویں برسی میں شرکت کیلئے جانے والے پیپلز پارٹی کے وزرا تنقید کی زد میں آگئے ۔بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے 27 دسمبر کو نجی ایوی ایشن کمپنی کا طیارہ چارٹرڈ کیا گیا۔شیری رحمان کی چارٹرڈ طیارے میں بنائی گئی ٹک ٹاک وائرل ہوگئی۔جہاز میں شیری رحمان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنادیا اور ایک ٹوئٹر صارف نے ویڈیو پر تنقید کرتے لکھا کہ شادیوں والا میک اپ، ناچ گانے اور جہاز کی مفت سیر ، یہ بے نظیر کی برسی پر جارہے ہیں یا میوزیکل نائٹ پر جارہے ہیں۔
شیری رحمان کی بنائی ٹک ٹاک پر پی پی ارکان اسمبلی نے شیری رحمان سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیری رحمان کی ٹک ٹاک ویڈیو تنقید کا باعث بنی اور پارٹی پر تنقید ہوئی۔تنقید کے جواب میں شرمیلا فاروقی کے اخراجات ارکان اسمبلی کی اپنی جیب سے دینے کا دعویٰ کیا۔چارٹر کمپنی کوکراچی سے سکھر پھر واپس کراچی کا کرایہ 14لاکھ 25 ہزار روپے دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے 19 وی آئی پیز نے چارٹر طیارے سفر کیا جن میں وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی شامل تھے۔ پی پی وزرا و ارکان سے دو طرفہ ٹرپ فی مسافر ایوی ایشن کمپنی نے 75 ہزار فی مسافر چارج کیے جبکہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو یک طرفہ سفر کے بھی 75 ہزار چارج کیے گئے۔چارٹر طیارے میں وفاقی وزیر شیری رحمان، قادر پٹیل، نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹرتاج حیدر نے سفر کیا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر جام خان شورو، گیان چند ایسرانی، رکن اسمبلی شیرمیلا فاروقی، سعدیہ جاوید سمیت دیگر نے برسی میں شرکت کیلئے چارٹر طیارے میں سفر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی