ٹانک میں ٹرانسفارمر چوری

ٹانک میں چور ٹرانسفارمر سے لاکھوں روپے مالیت کی کوائل نکال کر لے گئے

ویب ڈیسک: ٹانک میں چوروں نے بڑی مہارت کےساتھ رات کی تاریکی میں بجلی کے ٹرانسفارمر سے لاکھوں روپے مالیت کی کوائل نکال کر لے گئے۔
ٹانک میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کے سامنے چوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھمبے پر لگا ٹرانسفارمر نیچے اتار کر اس سے لاکھوں روپے مالیت کی کوائل نکال کر لے گَے۔ علاقے میں پوری رات بجلی کی سپلائی بند رہی، اہل علاقہ لوڈشیڈنگ سمجھتے رہے، تاریکی کم ہوتے ہی لوگ بجلی پول کے قریب گئے تو ٹرانسفارمر نیچھے زمین پر بکھرا پڑا ہوا تھا، واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کے سامنے پیش آیا۔
اہل علاقہ نے واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا حکام سے اس کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع