ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ ہوسکے

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود آج دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے انتخابی عملہ غائب رہا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبرکو کرانے کا حکم دیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی انتظامات نہیں کیے۔ الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں، حکومت نے سیکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا گزشتہ روز کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے،

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان
مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔