بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے میلبرن رینیگیڈز کو شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز نے میلبرن رینیگیڈز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق میلبرن رینیگیڈز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ ان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے ایرون فنچ نے 65 جبکہ جانتھن ویلز نے 22 رنز بنائے، پرتھ سکارچرز کی جانب سے اینڈریو ٹائی نے تین جبکہ جانسن بیرنڈورف ، جھئے رچرڈسن اور پیٹر ہیٹزوگلو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پرتھ سکارچرز نے ہدف 19.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا، پرتھ سکارچرز کی جانب جوش انگلس نے 47، کیمرون بین کرافٹ نے 46 جبکہ فاف ڈی پلسس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کین رچرڈسن نے دو جبکہ ٹام راجرز اور ویل سدرلینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جوش انگلس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری