فوجی ٹرینرزنے ضم اضلاع میں پولیس کی تربیت کاعمل تیزکردیا

ویب ڈیسک : قبائلی اضلاع میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد خاصہ دار اورپولیس اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں سپیشل ٹریننگ کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کے تحت متعلقہ پولیس اہلکاروں کودہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فوجی ٹرینرز کے ذریعے جدید تربیت دی جائیگی ذرائع کے مطابق مختلف قبائلی اوربندوبستی اضلاع میں سکیورٹی فورسزپرحملوں میں اضافہ ہواہے لیکن اس کے مقابلے میں مذکورہ اضلاع میں پولیس کے پاس یہ حملے روکنے کی صلاحیت موجود نہیں کیونکہ ضم ہونے سے قبل مذکورہ علاقوں میں یہ اہلکار خاصہ دار اور لیویز فورس میں تعینات تھے جن کی کسی قسم کی ٹریننگ نہیں تھی بعدا زانضمام صرف وردیاں تبدیل کرکے ان کوپولیس میں ضم کیاگیالیکن اس وقت ان اہلکاروںنے تربیت لینے سے انکار کیا تھا اور اس مقصد کیلئے کئی مرتبہ احتجاج بھی کیا تھاتاہم موجودہ وقت میں یہ ٹریننگ لازمی ہوگئی ہے ذرائع نے بتایا کہ فوج نے ان پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ شروع کردی ہے شمالی وزیرستان میں آغاز کردیا گیا ہے اور جلد دیگر اضلاع کے اہلکاروں کی بھی جدید تربیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بننا چاہئے ،گورنر خیبرپختونخوا