سخاکوٹ ،گرینڈ جرگہ نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کومسترد کر دیا

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی ملاکنڈ کے زیر اہتمام ملاکنڈ کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے پورے ڈویژن میں احتجاجی تحریک شروع اور احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کردیا ۔ ملاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ ڈویژن ہے جبکہ سیلاب ، زلزلہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورے ڈویژن کے انفرسٹرکچر اور کاروبار بُری طرح مفلوج ہو چکا ہے اور ایسے میں یہاں کے عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ ڈالنا ان کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔
حکومت فوری طور پر ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لیکر ڈویژن کے عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان اور ساتھ ہی ہائڈل پائور سے بننے والے بجلی آمدن ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اور علاقے کے ترقی پر خرچ کرنے کے لئے اقدامات کریں زیر اہتمام گرینڈ جرگہ سخاکوٹ کے مقامی شادی ہال میں ہوا جس کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق صوبائی وزیر عنایت اﷲ خان تھے ۔ گرینڈ جرگہ سے عنایت اﷲ خان سمیت سابق صوبائی وزیر شاہ رازخان ، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب آمیر مولانا جمال الدین ، حاجی رضوان اﷲ ،تحصیل آمیر فضل وہاب خان ، جنرل سیکرٹری رشید احمد قاضی ،محمد طاہر ،مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین کونسلرز اتحاد ملاکنڈ کے صدر پیر عظمت شاہ ، چیئرمین کونسلر ز اتحاد درگئی کے صدر میاں عالمگیر باچہ ، عوامی نشنل پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خا ن مہمند ،جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان ،ممبر شوریٰ اصغر خان ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حاجی نیک محمد خان ،سابق سیکرٹری گوڈ گورننس ملاکنڈ میاں اسلام بادشاہ ، حارث خان ساگر ، تحریک اتحاد قبائل ملاکنڈ کے صدر شفیع اﷲ سواتی ، جنرل سیکرٹری حاجی آمیر زمان خان ، پی پی پی کے سابق ممبر ضلع کونسل اور گرینڈ اصلاحی جرگہ درگئی کے صدر حاجی اکرم خان ، متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر حمید خان لالا ، ٹریڈ یونین ملاکنڈکے حاجی شاکر اﷲ خان ، چیمبر آف کامرس ملاکنڈ کے شیر عالم خان اورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد نثار خان سمیت دیگر علاقائی مشران اور سیاسی قائدین نے خطاب کیا

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی