ہسپتالوں اور میڈیسن مارکیٹ میں انٹی ریبیز کا بحران معمول

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں اورمیڈیسن مارکیٹ میں کتے کے کاٹے کے علاج کے انجکشن کی قلت پیدا ہوگئی ہے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی سپلائی کم کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں سرکاری سطح پر متاثرین کیلئے علاج کی سہولت موجود نہیںواضح رہے کہ سرکاری ہسپتالوں اور میڈیسن مارکیٹوں میں کتے کے کاٹے کے علاج کے ٹیکے ایک مرتبہ پھرسے ختم ہوگئے ہیں یہ سٹاک بھی گذشتہ برس خریدا گیا تھا اور جاری مالی سال کے دوران کوئی بھی نیا سٹاک خریدا نہیں گیاہے
جس کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو مہنگے داموں دوردراز شہروں سے ٹیکے خریدنے پڑ رہے ہیں اس سلسلے میںمحکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ایم سی سی لسٹ میں انٹی ریبیز کو شامل کیا گیا ہے اور بیشتر ہسپتالوں نے ضرورت کے مطابق آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں لیکن دنیا کے زیادہ تر ممالک میں یہ انجکشن وغیرہ موجود نہیں اور بہت سے ہسپتالوں نے سپلائی آرڈر بھی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نہیں دیاہے جس کی وجہ سے آئندہ6مہینے تک تمام ہسپتالوں میں انٹی ریبیز کی سو فیصد موجودگی کا امکان نہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑا، آئِی سی سی کیخلاف پابندیوں کی دھمکی