پاکستان کپ،دفاعی چیمپئن بلوچستان خیبرپختونخوا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی میں جاری پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بلوچستان کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کو 38 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلوچستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، بلوچستان کی جانب سے حسیب اللہ خان نے بیس، عمران بٹ نے 29، محمد جنید نے 22، عبدل بنگلزئی نے 18، اسد شفیق نے 14، حارث سہیل نے 14، بسم اللہ خان نے 65، عماد بٹ نے 27، یاسر شاہ نے 17 اور کاشف بھٹی نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سات رنز فاضل کے تھے، خیبرپختونخوا کی جانب سے افتخار احمد نے تین، محمد عامر خان اور احسان اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 47.1 اوورز میں 264 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 38 رنز سے ہار گئی، خیبرپختونخوا کی جانب سے فخر زمان نے سات، وقار احمد نے صفر، صاحبزادہ فرحان نے 57، افتخار احمد نے 12، اسرار اللہ نے 21، محمد حارث نے 63، عادل امین نے 76، خالد عثمان نے 14، ارشد اقبال اور محمد عامر خان نے ایک ایک جبکہ احسان اللہ نے دو سکور بنائے، دس رنز فاضل کے تھے، بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے چار، خرم شہزاد اور محمد جنید نے دو دو جبکہ کاشف بھٹی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بلوچستان کے کاشف بھٹی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے. فائنل میں پیر کے روز دفاعی چیمپئن بلوچستان کی ٹیم کا مقابلہ سنٹرل پنجاب کے ساتھ ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور