ہری پورمیں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں عام، چور قیمتی کوائل ساتھ لے گئے

ویب ڈیسک: ہری پورمیں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں عام ہوگئیں، چور رات کی تاریکی میں ٹیوب ویلز سمیت دیگر آبادیوں کے ٹرانسفارمرز سے قیمتی کوائل چوری کرنے لگے۔ہری پور کے علاقے سرائے نعمت خان میں چوروں نے واردات کرکے آبنوشی کے 2 ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمرز سے قیمتی کوائل ساتھ لے گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانسفارمرز چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی چوری کے ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ اہل علاقہ نے پولیس سے چوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ملزمان کر گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا کرنے کا کوئی سوچے بھی نہ۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم