چکدرہ،ڈاکوئوںنے مزاحمت پرنوجوان طالب علم کو قتل کردیا

ویب ڈیسک : چکدرہ میں مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر بٹ خیلہ کے رہائشی طالب علم کو باپ کے سامنے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب بٹ خیلہ ملاکنڈ کا رہائشی محمد امین اور اس کا بیٹا محمد اظہار راولپنڈی فیض آباد سے ٹیکسی کار میں گھر آرہے تھے جب وہ چکدرہ انٹر چینج پر پہنچے تو ٹیکسی ڈرائیور نے انہیں کہا کہ میں بھی بٹ خیلہ جارہا ہو ۔ چکدرہ میں مزید دو سواریوں کو اتارنے دیں۔
پولیس کے مطابق گاڑی چکدرہ بائی پاس پہنچی تو ٹیکسی ڈرائیور اور اس کے ساتھی افراد نے اسلحہ نکال کر انہیں موبائل فون اور نقدی حوالے کرنے کا کہا تاہم مقتول محمد اظہار نے مزاحمت کرتے ہوئے پیسے دینے سے انکار کر دیا جس پر کار میں سوار ڈاکوئوں نے محمد اظہار پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مقتول کا والد محفوظ رہا ۔ رپورٹ کے مطابق مقتول این سی ایس کالج اسلام آباد میں بی ایس کا طالب علم تھا ۔ فیس جمع کروانے کے لئے وہ اپنے والد کے ساتھ اسلام آباد گیا تھا ۔ چکدرہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال