پہا ڑی پورہ سے اغوا ہونے والا5سالہ بچہ بازیاب،ملزم جوڑاگرفتار

ویب ڈیسک : پشاور میں پہا ڑی پورہ کے علاقہ سے 5سالہ بچے کے اغواء میں میاں بیو ی ملوث نکلے ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔ ملزموں نے اغوا کے بعد بچے کو اپنے گھر میں ہی رکھا ۔ اے ایس پی فقیر آباد سید طلا ل احمد شاہ نے پر یس کانفر نس کر تے ہوئے بتایا کہ پہاڑی پور ہ پولیس کوگل آباد کے علاقہ سے 5سالہ بچے محمد یو نس ولد سرتاج کی گمشد گی رپو رٹ ملی ۔ جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد پر کام شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پتہ چلا کہ بچہ گم نہیں ہوا بلکہ اسے اغوا کیا گیا اور اس کے اغوا میں ملزم انور خان ولد شیر خان اور اس کی بیوی مسماة ( آ) سا کنا ن گل آ باد ملوث ہیں۔
ملزموں کو گرفتار کرکے بچے کو بھی بازیاب کروا لیا گیا جبکہ ان کے گھر سے کلا شنکو ف، کلا کو ف اور پستول بر آمد کی گئی ہے ۔ اے ایس پی نے بتایا کہ اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا میاں بیوی اس سے پہلے جرائم میں ملوث تو نہیں رہے ۔ ملزموں کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں بتایا تھا کہ ان کے بچے نہیں ہوسکتے جس پر انہوں نے محمد یونس کو گود لینے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے ملزمہ نے بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں تاہم بعض وجوہات کی بناء پر ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کے ہاں مزید بچے پیدا نہیں ہوسکتے۔ پانچ سالہ یونس انہیں اچھا لگا جس پر وہ اسے گلی سے اٹھا کر گھر لے آئے۔ پولیس کے مطابق ملزم اور بازیاب بچہ ایک ہی علاقہ میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل