چکدرہ،نوجوان کاقتل ڈکیتی نہیں غیرت کاشاخسانہ نکلا

ویب ڈیسک : چکدرہ بائی پاس پر قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی نہیں غیرت کا تھا۔ وقوعہ کے وقت ایک لڑکی کو بھی قتل کیا گیا ۔ غیرت کے نام پر دوہر ے قتل کے ملزموںکو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ڈی پی او دیر پائیں اکرام اللہ خان کے مطابق 2 جنوری کو چکدرہ بائی پاس پر بٹ خیلہ کے رہائشی طالب علم اظہار کو قتل کیا گیا جسے ڈکیتی کا نام دیا گیا۔
مین روڈ پر ڈکیتی اور قتل واقعہ کا پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ غیرت کا تھا۔ میدان سے تعلق رکھنے والے ملزم عماد اللہ ، ضیاء اللہ ، عصمت اللہ ، انعام اللہ ، اور لیاقت علی نے مل کر پہلے اظہار ولد محمد آمین سکنہ بٹ خیلہ کو قتل کیا اور پھر مسماة ت کو قتل کرکے قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔ اظہار شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے لے گیا تھا ۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس نے مقدمہ میں غیرت کے نام پر قتل اور دوہرے قتل کی دفعات شامل کر لی ہیں اور ملزموں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہ سکا، نواز شریف