عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی، بیرسٹرسیف کا الزام

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے گزشتہ نومبر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے بڑا الزام عائد کردیا کہا کہ عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا ناکم آئے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ رانا ثنا اللہ ایک نمبر کا اجرتی قاتل ہے، اس نے ایفیڈرین عباسی کو ساتھ بٹھا کرعمران خان پر الزامات لگائے۔
بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہے، اسی لیے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے عوام کی دعاؤں سے عمران خان کو نئی زندگی دی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی