بنوں ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں چار افراد قتل ، ایک زخمی

ویب ڈیسک :ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں چار افراد قتل ، ایک زخمی ہوگیا تھانہ ہوید کی حدود زندی اکبر خان میں ایک درجن سے زائد مسلح نقاب پوشوں نے بزرگ شہری غلام جیلانی ولد کابل خان کو گھر کے اندر قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے بھائی میرخاتم خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا، دوسری واردات میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں پچاس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش بنوں ڈی آئی خان روڈ پر پھینک دی جس کی شناخت عاصم ولد محمد خان سکنہ کوٹکہ ضابطہ خان کے نام سے ہوئی ہے
مقتول کے بھائی نعیم خان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تھانہ ڈومیل کی حدود بائیک خیل میں خالق نور کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ،تھانہ منڈان کی حدود میں واقع کنگر پل کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 19 سالہ عبداللہ ولد اللہ نواز سکنہ سردود کلہ منڈان کو شدید زخمی کردیا مجروح کے والد اللہ نواز ولد ربنواز کی مدعیت میں خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول طور ککی میں مبینہ طور پر پانچ سالہ بچی حریم سکول میں گرنے سے جاں بحق ہوگئی متو فیہ کے والد ظہور الحق ولد محمد نظیف سکنہ عمر ککی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول طور ککی میں ٹیچر ہے

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا