رنگ روڈ ‘ بخت بیدار کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک : پشتخرہ پشاور کے رہائشیوں نے اغوا ہونے والے بخت بیدار کی عدم بازیابی کے خلاف رنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور تنبیہ کی کہ مغوی کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج میں شدت لائینگے۔ مظاہرین کی قیادت انقلاب ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو اور مغوی کے بھائی شہریار خلیل کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بخت بیدار کو مبینہ ملزمان جاوید، آصف، سید اللّٰہ ولد احمد اور انس ولد گل اکبر نے 27 نومبر 2022ء کو فائرنگ سے زخمی کرکے اغوا کیا جو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا
اغوا کاروں کی جانب سے بخت بیدار کی رہائی کے عوض 21 کروڑ روپے کا ڈیمانڈ کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بخت بیدار کے مبینہ اغوا کاروں کی قبل از گرفتاری ضمانتیں بھی مقامی عدالت نے خارج کر دی ہیں اس لئے آئی جی خیبرپختونخوا ، سی سی پی او، ایس ایس پی اور مقامی پولیس بخت بیدار کی فوری بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان