اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آرہی،عمران خان

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے لیے اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔کورٹ رپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تیاری کر رہے ہیں کہ11جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی ہمارے لوگوں کو اپروچ کیا جا رہا ہے ابتک تین لوگ اس حوالے سے بتا چکے ہیں
 پرویز الہی اور ہم اتحادی ہیں جنرل باجوہ کے بارے میں انکا اپنا موقف ہے اور ہمارا موقف۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز الہیٰ ہمیں ہمارے موقف سے ہٹنے کیلئے نہیں کہہ سکتے، ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ہے بلکہ انصاف کے حصول کیلیے ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ چوروں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے اگر اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، جنرل باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے اس کے تمام مقدمات ختم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہوچکی ہے، ملک میں جنگل کا قانون ہے انصاف کی ضرورت امیر کو نہیں غریب کو ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن