میٹرک سالانہ امتحانات28اپریل سے شروع کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے مختلف تعلیمی بورڈز بشمول پشاور میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات28اپریل سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے امتحانات میں شرکت کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور28مارچ داخلوں کیلئے حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے رجسٹریشن کے بعد طلبہ کو امتحانی مرکز الاٹ اور رول نمبرز سلپ جاری کئے جائیں گے سرکاری اور نجی سکولز کی انتظامیہ اور ایجوکیشن افسران کو امتحانی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے
جس کی روشنی میں عملدر آمدکے انتظامات کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، بنوں اور کوہاٹ بورڈز کے ساتھ منسلک سرکاری اورنجی سکولز میں نویں اور دسویں جماعتوں کے طلبہ کے سالانہ امتحانات28اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ مئی تک جاری رہے گا جس کے بعد انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا جائے گا متعلقہ تعلیمی بورڈز کی جانب سے سرکاری اور نجی سکولز کی انتظامیہ کو امتحانات میں طلبہ کی رجسٹریشن کیلئے مقررہ فیسوں کے مطابق فہرستیں ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک