آرمی چیف جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ محمد بن زاید نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اماراتی آرمی چیف اور مشیر قومی سلامتی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی