خواتین کی تعلیم پرپابندی

طالبان نے خواتین کی تعلیم پرپابندی درست قراردیدی

ویب ڈیسک : طالبان نے افغانستان میں خواتین پر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے۔ طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ طالبان نے خواتین کو وہ حقوق دئیے ہیں جو انہیں ماضی میں نہیں ملے تھے۔ یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔
افغانستان میں تعلیم اور ترقی کو شریعت کے مطابق ترتیب دینا تحریک کا فرض ہے۔ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔ طالبان کے اس فیصلے پر عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ دو روز قبل طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے بیوٹی پارلرز بند کرنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ طالبان نے خواتین کو تجارتی مراکز میں بھی کام کرنے سے روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی