فیاض علی شاہ

پشاورکومسائل کی آماجگاہ بنا دیا گیا ہے ، فیاض علی شاہ

ویب ڈیسک : قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء سید فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود پشاور کو نظر انداز کیا گیا ہے ، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں تو عوام کوصحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ، وفاق کیساتھ اختلافات میں پشاور میں غذائی بحران کی کیفیت پیدا کر دی گئی ہے
�� غریب اور متوسط طبقہ کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ، ان تمام مسائل کے حل کیلئے ایوان میں عوام کا دکھ درد محسوس کرنیوالوں کی موجودگی ضروری ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرپی کے 81سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، سید فیاض علی شاہ نے شمولیت اختیار کرنیوالے افرادکو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اور ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا
فیاض علی شاہ نے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا کی تاریخی میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت کو دوسری مرتبہ حکومت کا موقع ملا ہے لیکن تحریک انصاف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پشاورکوایک بارپھر پھولوںکاشہر بنائیگی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی