فقیرکلے چوک

فقیرکلے چوک میں ہوٹل مالک قتل،چمکنی سے ایک شخص کی لاش برآمد

ویب ڈیسک : پشاور کے مختلف علاقوں میں پتھراو اور فائرنگ کر کے ہوٹل مالک سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ واقعات کے مطابق فقیر کلے چوک میں واقع کباب ہوٹل کے مالک تواب خان نے حالت نزع میں پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ہوٹل میں موجود تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار آئے اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ اپنے ملازم یوسف ولد اطلس خان سمیت شدید زخمی ہوگیا، مجروحین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا
لیکن تواب خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ادھر چمکنی میں ایک شخص کو پتھر مارکر قتل کر دیا گیا۔ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ شہید بابا میں 40 سالہ شخص کی نعش پڑی ہے جسے پتھر مارکر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے بتایا کہ مقتول نے سیاہ رنگ کے کپڑے اورکمانڈوکلر کی جیکٹ پہن رکھی تھی ۔ اسی طرح تھانہ شاہ قبول کے علاقے سرکی گیٹ میں ایک شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا اس کی بھی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زیادہ نشہ کے استعمال سے اس کی موت واقع ہوئی ہے، متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق