راناثنااللہ لندن روانہ

وزیرداخلہ راناثنااللہ نجی دورےپرلندن روانہ، نوازشریف سےملاقات طے

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نجی دورے پر آج دوپہر اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ لندن میں پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ رانا ثناءاللہ پارٹی قائد کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔ پنجاب میں عدم اعتماد اور نگران سیٹ اپ پر بھی بات چیت کریں گے۔ راناثنااللہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں