بنوں لائسنس برانچ مشین خراب

بنوں،لائسنس برانچ کی مشین 8ماہ سے خراب

ویب ڈیسک : بنوں میں گزشتہ آ ٹھ ماہ سے لائسنس برانچ کی مشین خراب ہونے سے سائلین کے فارم سرد خانے کی نذر ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ بنوں لائسنس برانچ میں الیکٹرک مشین کے ذریعے سائلین کیلئے ضلع کی دہلیز پر کمپیوٹرائزڈ لائسنس کارڈ بنوائے جا تے تھے۔ مشین فنی خرابی کے باعث پشاور لے جائے گئی جوکہ پشاور میں گزشتہ آ ٹھ ماہ سے پڑی ہوئی ہے
نہ تو مشین ٹھیک کی گئی اور نہ ہی نئی مشین لائی گئی ،سائلین کے فارم بنوں لائسنس برانچ سے پشاور منتقل کئے جاتے ہیں لیکن عملدر آمد نہیں کیا جا رہا اور فارم پشاور میں سرد خانے کی نذر ہو جاتے ہیں ، سائلین نے بتایا کہ لائسنس برانچ کے پاس فنڈز کی کو ئی کمی نہیں کیونکہ ہم سائلین ساڑھے دس ہزار اور ساڑھے 21 ہزار روپے کی فیس باقاعدگی سے جمع کرا تے ہیں ، سائلین کے مطابق امن و امان کی بگڑتی ہو ئی صورتحال کے پیش نظر لائسنس برانچ مشین کا انتظام کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن