جمرود خودکش حملہ

جمرود خودکش حملہ کے بعد پشاور میں سکیورٹی ہائی الر ٹ

ویب ڈیسک :تختہ بیگ چیک پو سٹ پر خو د کش حملہ کے بعد پشاور میں سکیو رٹی ہائی الر ٹ کر دی گئی ہے اور داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی دوبارہ چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔ سی سی پی او پشاورمحمد اعجاز خان سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر دوافتادہ اور متصل چیک پوسٹوں اور چوکیوں کا بھی دورہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پولیس پر کئی حملے ہوئے تھے جبکہ رواں سال بھی پولیس پرحملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
رواں سال سربند تھانہ پر جدید اسلحہ سے حملے کے علاوہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ پولیس پر حملوں کے بعد سیکو رٹی ادارو ں کیسا تھ ملکرپولیس نے مختلف علا قو ں میں ٹار گٹڈ سر چ آ پریشنزبھی مزید تیز کر دیئے ہیں ۔اس حوالے سے سی سی پی او نے چیک پو سٹو ں کے دورے کے مو قع پر بتایا کہ پولیس پر بار بار حملو ں کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ،شہر کے ہر سڑک اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے اور شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اورمشکوک افراد کی مکمل جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے
اورشہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی دوبارہ چیکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں،ہر قسم کی حالات کے لئے تیار ہیں اور دہشت گردوں کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب ملے گا ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف