پنجاب حکومت لاک ڈاؤن سے متاثر 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی

لاہور: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثر 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پیکج تیار  کیا ہے جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی جس کے تحت  مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے لہٰذا مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے۔

دو روز قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں مرحلہ وار کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا اور صوبے بھر میں صبح نو سے رات آٹھ  بجےتک یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور

کپڑے سے متعلقہ تمام صنعتیں جلد کھول دی جائیں گی جب کہ حجام سمیت دیگر چھوٹے کاروبار کو بھی کام کی اجازت ہو گی جبکہ ٹیکسٹائل سے متعلقہ صنعتوں اور چھوٹے کاروبار کو مقررہ اوقات کار میں کام کی اجازت ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب سے اپٹما اور صنعتکاروں کے وفد نے بھی ملاقات کی جس میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی  کرادی۔