ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم

ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کے چھاپے’55مراکزصحت سیل

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے صحت کی معیاری خدمات کو یقینی بنانے کیلئے حفظان صحت کے مختلف مراکز میں عطائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے انسپکشن ٹیموں نے گزشتہ تین ہفتوں میں صوبہ بھر کے 11 اضلاع میں معمول کے مطابق صحت کے332 مراکز صحت کے معائنے کئے۔ انسپیکشن کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں صفائی نہ ہونے’مستند عملہ ‘ایکسپائرڈ سامان رکھنے اور استعمال شدہ اشیاء کیلئے مناسب بندوبست نہ ہونے پر55مراکز صحت کو سیل کئے۔
کے پی ایچ سی سی اسسمنٹ ٹیم نے بیماری پر قابو پانے کے اقدامات کی تھرڈ پارٹی تصدیق کے طور پر باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ بین الاقوامی آمد، بین الاقوامی روانگی، ہیلتھ کانٹر، ویکسینیشن سینٹر، سکینر اور جدہ اور دبئی آنے والی دو بین الاقوامی پروازوں کا دی گئی چیک لسٹ کیمطابق معائنہ کیا ۔ اس کے علاوہ، کمیشن نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں7اضلاع کے3سرکاری اور5نجی کیٹیگری ون ہسپتالوں کے عملے کے ساتویں بیچ کیلئے کم از کم سروس ڈیلیوری معیارات پر تین روزہ تربیت کا انعقاد بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی