فوادچودھری 14 روز جوڈیشل ریمانڈ

فوادچودھری کا 14 روز جوڈیشل ریمانڈمنظور، جیل بھیج دیاگیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں عدالت نے فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سیشن کورٹ اسلام آبادنے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے ۔
واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کو 25 جنوری کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق