نگران کابینہ میں ارب پتی افراد کی لاٹری لگ گئی

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں ارب پتیوں کی لاٹری لگ گئی سیاسی جماعتوں کے اخراجات اٹھانے والے اے ٹی ایم مشینیں کابینہ میں کھپا کر ان کا حق ادا کر دیا گیا ۔ منظور آفریدی جمعیت علماء اسلام کے انتہائی اہم فنانسر ہیں اور پارٹی کے بڑے بڑے جلسوں کے انعقاد میں ان کا اہم کردار رہا ہے ۔ وہ مولانا فضل الرحمان کے انتہائی قریبی ہیں ۔
منظور آفریدی کا خاندان ارب پتی ہے اور وہ کئی اہم کاروباروں میں شراکت دار بھی ہیں۔ الحاج شاہ جی گل کا خاندان بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ان کے بھائی تاج محمد آفریدی بھی ارب پتی ہیں وہ بھی صوبائی کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں۔ نگران کابینہ میں شامل حاجی غفران صنعت کار ہیں اور مالی اعتبار سے انتہائی مستحکم ہیں۔ بٹگرام سے تعلق رکھنے والے بخت نواز زمیندار ہیں اور جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ان کا تعلق بھی خاندانی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان