دیربالا،برفانی تودہ گرنے سے باپ بیٹے سمیت4افرادجاں بحق

ویب ڈیسک : دیر بالا عشیر ئی درہ بار کند میں برفانی تودہ گرنے سے باپ بیٹے سمیت چا ر افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔ دیر بالا کے دور افتادہ علا قہ عشیر ئی درہ بار کند سمسو میں برفانی گلیشیئر آ گرا جس کے تلے ملنگ سید اور اس کا بیٹا محمد سید، ساجد اور ایک اور نوجوان دب کر جان بحق ہوگئے۔ بتایا جا تا ہے گلیشیئر کی زد میں آنے والے افراد قریبی جنگل میں شکار کر نے گئے تھے ۔
ریسکیو 1122نے ساجد نامی نوجوان کی نعش نکال لی ہے جبکہ باقی نعشوں کو نکالنے کا کام جا ری ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم ، پولیس و لیویز اہلکار اور عشیرئی درہ کے مقامی لو گ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ پر چھ فٹ سے زائد برف پڑنے اور دشوار گزار علاقہ ہونے سے نعشوں کو نکالنے میں امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت