خیبرپختونخوا قتل واقعات

مردان، مانسہرہ، پبی،باڑہ اور رستم میں6 افراد قتل،3 زخمی

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران 6افراد قتل اور3 زخمی ہوگئے، مردان میں 2 نوجوان ،مانسہرہ میں تاجر ، پبی ، باڑہ بازار اوررستم میں 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ مردان میں کاروان روڈ شیر کالونی کارہائشی 18سالہ عمر اقبال ولد محمد اقبال بنک روڈ پر تاج بیکری کے قریب جا رہا تھا ۔ اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے مقتول کے چچا محمد اکمل ولد راج ولی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔ شہباز گڑھی کے علاقہ بالا گڑھی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے35سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شناخت نہ ہونے پر امانتاً دفنا دیا گیا ۔
مانسہرہ ایبٹ آباد روڈ پر واقع الیکٹرانکس کے تاجر عدنان کو لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ سٹی پولیس کو مقتول تاجر کے بھائی عثمان ولد جان محمد نے کہ واجد سعید ولد عجب اور فیصل ولد اشرف ساکنان غازی کوٹ اس کے بھائی عدنان خان کی دکان واقعہ ایبٹ آباد روڈ پر آئے اور اسے اپنی موٹر سائیکل پر ہوٹل لے گیا جہاں واجد کے دوسرے ساتھی سجاد، سہراب اور وسیم پہلے سے موجود تھے ۔ اس دوران تو تکرار پر واجد سعید نے فائرنگ کرکے عدنان کو قتل کر دیا ، ملزم عدنان کو مردہ حالت میں کیری ڈبہ میں ڈال کر ہسپتال بھی لایا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔ ادھر شہزاد حسین ولد خا دم حسین سکنہ اکبر پورہ نے پبی پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے دو بھائی فواد حسین ، محمد عمر اور رشتہ دار محمد نوید ولد عبدالرشید اور عیسیٰ خان ولد اختر اپنی کار میں نوشہرہ کچہری میں پیشی بھگتنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ اے سی پبی کے دفتر کے قریب کار میں سوار ملزم نیاز علی ولد زرین ، ابوسفیان ولد ظفر اور ارشد علی ولد نیاز علی ساکنان مومن ٹائون پشاور اترے اور ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اس کا رشتہ دار محمد نوید موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
ملزموں کی فائرنگ سے وہ خود ، اور اس کے بھائی فواد حسین اور محمد عمر زخمی ہوگئے۔ ادھر رستم میں دن دیہاڑے میں قتل مقاتلے کی دشمنی پر جہان زیب ولد باز میر ساکن کمراٹ نے محمد رحیم کوفائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ باڑہ بر قمبر خیل میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔ باڑہ کے نواحی بر قمبر خیل کے علاقہ مدرسہ چوک میں نور سید آفریدی ولد عبداللہ جو بازار میں سودا سلف خرید رہا تھا۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے نور سید آفریدی شدید زخمی ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن