بھارتی پٹھان ہیرو

بھارتی پٹھان ہیرو، پاکستانی چوکیدار یا ڈرائیور ہی کیوں؟

ویب ڈیسک: شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلم پٹھان سے دنیا بھر کے پٹھان ایک جانب جھوم اٹھے تو دوسری جانب پاکستانی پٹھان اپنی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے ناراض ہوگئے اور گلہ کر دیا کہ انہیں کسی ایک خاص نظر سے دیکھنے کی بجائے حقیقت پسندانہ طریقے سے عزت دیتے ہوئے ڈرامہ اور فلم میں رول دیا جائے۔ شاہ رخ خان کی 25 جنوری کو ریلیز ہونیوالے فلم پٹھان اس وقت دنیا بھر میں نئے ریکارڈ بنا رہی ہے اور شاہ رخ خان کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی ہے اس فلم میں شاہ رخ خان پٹھان ہیں اور ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنے ملک کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے پٹھان کو عزت دیتے ہوئے کلیدی رول دینے پر دنیا بھر کے پٹھان شاہ رخ خان سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں تاہم پاکستانی پٹھان اپنی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے شکوہ کر رہے ہیں
سوشل میڈیا پر صارفین یہ گلہ کر رہے ہیں کہ پاکستان کی فلموں اور ڈراموں میں پٹھانوں کو 90 فیصد سے زائد انتہائی حقیر رول دیئے جاتے ہیں جن میں رکشہ ڈرائیور، ٹرک ڈرائیور، چوکیدار اور مالی کا رول شامل ہے اسی طرح پٹھان کو ہمیشہ بے وقوف دکھایا جاتا ہے اور اسکا مذاق اڑایا جاتا ہے جو حقیقت سے بالکل مختلف ہے اگر دوسرے ملک میں بیٹھے لوگ پٹھان کو عزت دے سکتے ہیں تو پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا بھی فرض ہے کہ اپنے ملک کی دوسری بڑی قوم کو عزت دیتے ہوئے اہم رول دیئے جائیں ۔واضح رہے کہ پٹھان اس وقت نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں تاہم پاکستان میں لکھاری اور پروڈیوسر و ڈائریکٹر پٹھانوں کو مضبوط کردار دینے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت