خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں معطل

خیبرپختونخوااور پنجاب میں بلدیاتی اورکنٹونمنٹ حکومتیں معطل

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے تک تمام بلدیاتی حکومتیں معطل کر دیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انتخابات صاف اور شفاف کرانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ایسے میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا دھاندلی کی روک تھام کیلئے آرٹیکل 218کی ذیلی شق تین پر عمل درآمد کیا جارہا ہے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور کنٹونمنٹ بورڈ کا کردار انتہائی اہم ہے اور وہ صوبائی اسمبلی کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتے ہیں
اسی بنیاد پر دونوں صوبوں کی بلدیاتی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں فوری طور پر معطل کی جارہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمین ، سٹی میئر، ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے چیئرمین ، ممبرز، خواتین، مزدور کسان، یوتھ اور اقلیتی ممبرز، کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر، جنرل کونسلرز ، نائب صدور اور مخصوص نشستوں کے ممبران کو بھی معطل کردیا گیا ہے
اسی طرح پنجاب کے بلدیاتی اورکنٹونمنٹ بورڈ ممبران بھی معطل کر دئیے گئے ہیں اور جب تک صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہیں کرائے جاتے تب تک یہ ادارے مکمل طور پر معطل رہیں گے اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج جاری ہونے کے بعد یہ ادارے بحال ہوجائیں گے الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں بلدیاتی امور کی انجام دہی کے لئے نگران حکومتوں کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کردی ۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع