نتھیاگلی میں برفباری

نتھیاگلی،ایوبیہ،ٹھنڈیانی میں برفباری کا آٹھواں سپیل

ویب ڈیسک :نتھیاگلی ، ایوبیہ، ٹھنڈیانی اور گلیات میں برفباری کا آٹھواں سپیل گزشتہ رات سے صبح تک جاری رہا ۔ جس میں تین سے چار انچ تک برف پڑی ۔ جی ڈی اے ترجمان کے مطابق برفباری کا آغاز گزشتہ روز علی الصبح سے شدید شروع ہوا جس سے مین شاہراہ سمیت گردونواح میں تین سے چار انچ تک برف پڑی ۔ موسم کو انجوائے کرنے کیلئے گلیات اور ٹھنڈیانی کی طرف سیاحوں نے اپنا رخ کر لیا۔ برفباری شروع ہوتے ہی جی ڈی اے کی مشینری نے مین شاہراہ کی صفائی شروع کر دی ۔
برفباری کے دوران سیاحوں کو بھی گلیات اور ٹھنڈیانی کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں کیونکہ متعدد مقامات پر سنو سلائیڈنگ کے امکانات موجود تھے اور راستے کے مسافروں کو بحفاظت اپنی اپنی منزل تک پہنچایا گیا ۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات