زلزلوں کی پیشگوئی

جاپانی پروفیسر کی مشرق وسطیٰ میں بڑے زلزلوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک :زلزلے سے متعلق تحقیق کرنے والے جاپان کے ایک ماہر نے ترکیہ اور اُس کے ہمسایہ ممالک میں بڑی شدت کے مزید زلزلوں کی پیش گوئی کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق یونیورسٹی آف تسوکوبا میں سیزمولوجی کے پروفیسر یاگی یوجی کا خیال ہے کہ مشرق وسطٰی کے کئی ممالک کو 7.8 شدت کے مزید زلزلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے اپنے ایک مضمون اور مقامی میڈیا کے ساتھ انٹرویوز میں بتایا کہ اس زلزلے کے مرکز کے قریب کئی فالٹس ہیں
جہاں شمال مشرقی اناطولیائی پلیٹیں عرب پلیٹ سے مل جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان ایک پیچیدہ ٹیکٹونک ڈھانچہ بن جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے تنا پیدا ہوتا ہے اور جب یہ انتہا پر پہنچتا ہے تو یہ پلیٹیں ایک دوسرے سے ٹکرا جاتی ہیں جس کی وجہ سے زمین کی تہوں میں توانائی پیدا کرنے والی بڑی تبدیلیاں آتی ہیں اور زلزلہ آ جاتا ہے۔یاگی یوجی نے پیش گوئی کی کہ مستقبل میں، اسی شدت کے زلزلے آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج