ایل پی جی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں15روپے فی کلو کا اضافہ

ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجود ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھو کھر نے کہا ہے کہ گیس مافیا نے 15روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 177 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 681 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمت 264 روپے فی کلو ملک میں کسی جگہ بھی دستیاب نہیں۔
ملک بھر میں قیمت 340 سے 360 اور پہاڑوں پر 400 روپے میں فروخت جاری ہے۔ عرفان کھو کھر نے کہا کہ وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں جبکہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے دعوے بھی دھر ے کے دھر ے رہ گئے ہیں اوگرا اور چیف سیکرٹری پنجاب نے پٹرول اور ایل پی جی کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں لیکن پھر بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا بازار گرم ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے