باڑہ بجلی گرڈ سٹیشن

باڑہ، مظاہرین نے گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر کمرشل بجلی کاٹ دی

ویب ڈیسک: باڑہ میں بجلی دورانیہ میںکمی کے خلاف باڑہ ایکشن کمیٹی اور باڑہ سیاسی اتحاد کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا، مظاہرین نے گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر کمرشل بجلی کاٹ دی، ٹیسکو کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے بجلی دورانیہ کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کہ کہ تاجکستان سے آنے والی بجلی کے ٹاور پر کام بند کردیں گے
باڑہ بجلی ایکشن کمیٹی اور باڑہ سیاسی اتحاد کی کال پر دوسرے روز بھی سینکڑوں لوگوں نے بجلی کے دورانئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گرڈ سٹیشن کا گھیرا کیا ، نماز جمعہ کے بعد مظاہرین نے خیبر چوک میں مظاہرہ کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ بند کردی، دھرنے میں انجمن تاجران باڑہ نے بھی شرکت کی، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر شاہ فیصل آفریدی ، جماعت اسلامی کے خان ولی آفریدی ، خیبر یونین کے زاہد اللّٰہ آفریدی ، اے این پی کے حاجی شیرین ، جماعت اسلامی یوتھ کے صدر قاضی مومین آفریدی ، مسلم لیگ کے عمران آفریدی ، اصغر خان آفریدی ، انجمن تاجران باڑہ کے چیئرمین سید آیاز وزیر ، صدر معراج خان، عوامی انقلابی لیگ کے عطاء اللّٰہ اور دیگر نے کہا کہ ٹیسکو نے بجلی دورانیہ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے قائدین نے ٹیسکو حکام کی طرف سے چار گھنٹے بجلی سپلائی کی پیشکش مسترد کر دی۔
بجلی کمیٹی نے مذاکرات ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چار گھنٹے بجلی کسی صورت قبول نہیں اور جب تک بجلی کا پرانا شیڈول بحال نہیں کیا جاتا تب تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔باڑہ میں دھرنا رات کے وقت بھی جاری رہے گا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدے کے مطابق پرانا شیڈول بحال نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور اس کا دائرہ کار پورے قبائلی علاقوں تک بڑھا کر تاجکستان سے آنے والی بجلی لائن پر کام بند کردیں گے

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی