ہری پور گاڑی سلنڈر پھٹ گیا

ہری پور،گاڑی کاسلنڈرپھٹنے سے بہن بھائی جاں بحق،والد زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور کے علاقہ شاہ مقصود میں گاڑی میں سلنڈر پھٹ جانے سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد شدید زخمی ہو گیا۔ سلنڈر گیس بھر وا تے ہوئے پھٹ گیا تھا۔ علاقہ شاہ مقصود میں آبشار سی این جی سٹیشن پر قاری محمود اختر سکنہ گائوں اپنی گاڑی میں گیس بھروا رہے تھے اس دوران سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے ڈرائیورنگ سیٹ پر موجود قاری محمود اختر اور پچھلی نشست پر اس کا بیٹا عنایت اور بیٹی مسماة ( ف ) شدید زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں عنایت اور مسماة ( ف ) موقع پر دم توڑ گئے۔ مقامی لوگوں نے نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے آبشار سی این جی سٹیشن کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا