سب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کوتیارہوں،عمران خان

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ وہ سب سے بات کرنے اور سب سے سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب ہماری حکومت گرائی جارہی تھی اس وقت آرمی چیف کو سمجھایا تھا کہ عدم استحکام آئے گا۔عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ سیاستدان سب سے بات کرتا ہے کسی سے کُٹی نہیں کرتا لیکن جو لوگ ملک کا پیسہ چوری کرتے ہیں ان سے کیسے سمجھوتہ ہوسکتا ہے؟ جنرل باجوہ نے کہا کہ ان کو این آر او دے دو ، میں کون ہوتا ہوں کہ عوام کا پیسہ ان کو معاف کردوں؟ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، مجھے پتا ہے کہ قاتلانہ حملے میں کون کون ملوث تھا، میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کو معاف کرنے کو تیار ہوں ، نیلسن منڈیلا نے 27 سال جیل میں گزارے ، باہر آئے تو سب کو معاف کردیا، آج پاکستان جدھر کھڑا ہے سب کو اکھٹا ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ان کو 30 سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے، جب سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معاشی استحکام بھی نہیں ہوگا، میں طوطے کی طرح بار بار کہتا رہا کہ الیکشن کرائو ۔عمران خان نے کہا کہ مجھ پر اب تک 74 ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں، ہمارے لوگوں کو کہا گیا ن لیگ میں جائو ، مجھ پر کاٹا لگادیا گیا ہے، ظلم اورخوف پھیلاکر تحریک انصاف کوختم کرنے کی کوشش کی گئی، جس طرح میرے لوگ کھڑے ہوئے ہر چیز برداشت کی میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پشاور میں اتنے لوگ نکل آئے کہ پولیس گرفتار ہی نہیں کرپائی، جیل بھروتحریک میں ہمارے لوگوں پرظلم کیا گیا، دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دو مہینے پہلے سے بتا رہا تھا کہ مجھ پر حملے کی سازش ہورہی ہے، پاکستان کا اس دلدل سے نکالنے کا ایک ہی آپشن ہے الیکشن۔انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ پروفیشنلز ملک چھوڑ کر چلے گئے، یہ ہے مایوسی کا لیول، ایک طرف مہنگائی، دوسری طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے
جب تک ملک میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں آتی عدم استحکام ختم نہیں ہوگا، ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے تو وہ حکومت چاہیے جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہو۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑا شور مچایا تھا کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے لائوں گا، خدشہ ہے ڈالر 300 پر پہنچ جائے گا۔عمران خان

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ