عمران خان نااہلی کیس

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت

مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے ععمران خان نااہلی کیس میں درخواستگزار نے پٹیشن میں ترمیم کی اجازت مانگ لی اور عمران خان کا پارٹی سربراہ کا عہدہ بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
درخواستگزار عمران خان کیخلاف 12 نئی دستاویزات لے آئے اور نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی138صفحات کی تفصیلی درخواست تیار کرلی۔
درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان سے پوچھا جائے کیسے وہ پارٹی کا عہدہ رکھ رہے ہیں، عمران خان کو پارٹی سربراہی اور اور پبلک آفس کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی، عمران خان کیخلاف شیرافگن نیازی، فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ، عمران خان کے الیکشن کمیشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں، ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پر کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی پٹیشن میں ترمیم کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور کیس 13 مارچ کو مقرر کردیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو