نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سری لنکا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا

سری لنکا شکست، بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سری لنکا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا جبکہ بھارت اب آسٹریلیا کے ساتھ عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پنچہ آزمائی کرے گا۔ بھارت اپنے ملک میں آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برسرپیکار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود سری لنکا واحد ٹیم تھی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکتی تھی لیکن اس کے لئے سری لنکا کا نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کو 2-0 سے جیتنا لازمی تھا تاہم کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 17 جون کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں مدمقابل ہونگی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا