جامعہ پشاور غیر یقینی صورتحال

جامعہ پشاورغیر یقینی صورتحال سے طالبات ہاسٹلز میں محصور

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی میں غیر یقینی صورت حال ایک طرف کئی روز سے تدریسی اور سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہے دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے موسم بہار کے تعطیلات نے ہاسٹلز میں مقیم طالبات کو مزید پریشانی سے دو چار کر دیا ہے ہاسٹلز میں مقیم دو دراز علاقوں کی طالبات ہڑتال کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہیں میس کی بندش سے طالبات ہاسٹلز میں محصور ہو کر رہ گئیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی متبادل انتظام بھی نہیں کیاگیا ہاسٹلز میں مقیم طالبات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے موسم بہار کی چھٹیاں تو دیدی گئیں
لیکن پہلے سے طے شدہ انٹرویو اور ٹیسٹ منسوخ نہ کر کے انتظامیہ نے مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے اب نہ اپنے علاقوں کو واپس جا سکتے ہیں اور نہ ہی ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں کیونکہ ہاسٹلز میں میس بند ہے اور کوئی متبادل نظام بھی موجود نہیں طالبات نے گورنر خیبر پختونخوا،وائس چانسلر اور پرووسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبات کے لئے ہاسٹلز میں فوراً کھانے کا بند بست کیا جائے اور انتظامیہ امتحانات منسوخ کرنیکا اعلامیہ جاری کریں تاکہ طالبات اپنے اپنے علاقوں کو واپس جا سکیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی