پشاور صفائی مہم

پشاور میں ایک بارپھر 10روزہ صفائی مہم چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور میں آج سے 10روزہ ایک اور صفائی مہم شروع کی جائیگی اس سے قبل ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے بھی صفائی مہم مکمل ہوچکی ہے اب ضلعی انتظامیہ الگ سے صفائی مہم شروع کرہی ہے جو 10روز تک جاری رہے گی ۔مہم میں ضلعی حکومت ،ضلعی انتظامیہ،ڈبلیو ایس ایس پی، کنٹونمنٹ بورڈ پشاور،پی ڈی اے،ٹی ایم ایز،محکمہ ہیلتھ،پیسکو حصہ لے گی
بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے خصوصی مہم کا افتتاح آج صبح 9 بجے شاہی باغ پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر،مئیر پشاور سٹی زبیر علی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کرینگے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت اجلاس کمشنر آفس پشاور میں منعقد ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صاف اور سرسبز پشاور مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
جس کے لیے پشاور کو 5 زون میں تقسیم کر لیا گیا14مارچ سے تمام محکموں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں پشاور شہر،نواحی اور مضافاتی علاقوں میں ایک ساتھ مہم شروع کردی جائے گی خصوصی مہم کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس کی سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور سنیہ صافی ہوگی صفائی مہم پشاور کے تمام 357 نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسلز میں شروع کی جائے گی منتخب بلدیاتی نمائندوں نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسل چیئرمین کو بھی مہم میں شامل کرلیا گیا ہے جو کہ اپنے اپنے علاقوں میں مہم کی نگرانی کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  موذن پر پولیس کے مبینہ تشدد کیخلاف چارسدہ میں احتجاج، روڈ بلاک