ٹرانس جینڈرایکٹ

ٹرانس جینڈرایکٹ کی شقیں شریعت کے مطابق نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل

ویب ڈیسک:اسلامی نظریاتی کونسل(سی آئی آئی)کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ خواجہ سرائوں (تحفظ کے حقوق)کے قواعد کے تفصیلی جائزے کے بعد کونسل اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ از خود اخذ کی گئی شناخت غیر اسلامی ہے۔دو روزہ میٹنگ کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے لینے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قواعد ٹرانس جینڈر ایکٹ کے تسلسل میں بنائے گئے تھے اور ان میں کئی دفعات اور شقیں شامل ہیں جو شریعت سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔
کونسل نے مخنثوں اور خواجہ سرا افراد کو درپیش سماجی اور قانونی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان افراد کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل نے سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کے پیش کردہ ترمیمی بلوں کا بھی جائزہ لیا اور ان میں ترامیم کی تجویز دی۔سی آئی آئی کے اراکین اور دیگر مذہبی سکالرز اور رہنماں کے علاوہ خواجہ سرائوں کے نمائندوں، ڈاکٹروں، قانونی اور سماجی ماہرین، سول سوسائٹی کی تنظیموں، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور انسانی حقوق کی وزارت نے بھی اجلاس میں شرکت کی تاکہ مخنثوں اور خواجہ سرا کمیونٹی سے متعلق مسائل تمام پہلوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی