پشاور میں بلدیاتی ملازمین

پشاور میں بلدیاتی ملازمین کی اکھاڑ پچھاڑ، 9 تبدیل

ویب ڈیسک: پشاور کی کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا میئر پشاور اور کمشنر پشاور نے تبادلوں کی منظوری دیتے ہوئے ابتدائی طور پر 9 ملازمین کے تبادلے کر دیئے ہیں ریجنل میونسپل آفیسر پشاور نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سکیل 17 کے نور زمان کو ویسٹ زون سے چمکنی، 16سکیل کے ساجد خان کو ویسٹ زون سے متھرا، سکیل 14 کے عبداللہ خان کو ایسٹ زون سے ویسٹ زون، 11سکیل کے سید وجاہت علی شاہ کو ایسٹ زون سے ویسٹ زون، سکیل 11 کے عامر سہیل کو ایسٹ زون سے شاہ عالم، 12سکیل کے اصغر خان کو ویسٹ زون سے شاہ عالم، 7 سکیل کے حضرت عباس کو ایسٹ زون سے چمکنی، سکیل 7 کے رفعت اللہ کو ایسٹ زون سے پشتخرہ جبکہ تین سکیل کے محمد اقبال کو ویسٹ زون سے بڈھ بیر تعینات کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید تبادلوں کا بھی امکان ہے جو پشاور کی ٹی ایم ایز اور کیپیٹل میٹرو پولیٹن کے ملازمین کے ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی