سانحہ کوچہ رسالدار

سانحہ کوچہ رسالدارکوایک سال مکمل،مسجد میں دعائیہ تقریب

ویب ڈیسک: پشاور کی شیعہ جامع مسجد پر ہونیوالے خود کش حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا دعائیہ تقریب کا اہتمام امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں شہداء کے لواحقین، زخمی اور مقامی افراد نے شرکت کی ۔ دعائیہ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور بھی موجود تھیں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مسجد کے باہر شمعیں بھی روشن کی گئیں خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پشاور کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
شہید زندہ ہوتے ہیں اور کوچہ رسالدار جامع مسجد کے شہداء بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل امن کو نقصان پہنچا کر مذہبی اور لسانی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پشاور کے شہری بھائی چارے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین وارڈ میں منتقل