پٹرول کی قیمت 100 روپے کم

حکومت کا غریب عوام کیلیے پٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ کرتے ہوئے غریب عوام کیلیے پٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیں اس پر عملدرآمد کے لیے صرف 6 ہفتے دیے ہیں، غریب کا پیٹرول سستا کریں گے، امیر کے پیسے غریب کی جیب میں ڈالیں گے، موٹر سائیکل سوار کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے پٹرول کی قیمت 100 روپے کم کر رہے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے، پیٹرول پر اب امیر 100 روپے زیادہ دے گا، غریب 100 روپے کم دے گا، 22 کروڑ کی آبادی میں 21 کروڑ غریب ہیں، ہم غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس کا فیصلہ یکم جنوری سے نافذالعمل ہوچکا، ہم نے گیس کا ٹیرف الگ کردیا، غریب اور امیر کا بل الگ الگ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ