پی ٹی آئی ٹکٹ امیدوار

پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوارزمان پارک میں چوکیداری پرمجبور

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ نے سابق و موجودہ ارکان اسمبلی اور سینٹ کو زمان پارک میں چوکیداری اور جارحانہ رویہ اپنانے پر مجبور کر دیا ہے تمام سابق و موجودہ ممبران چوکیداری کرتے اور احتجاج کے دوران جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کر رہے ہیں ۔ سابق گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک، سابق ارکان اسمبلی عاطف خان، شہرام تر کئی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، علی امین، انور زیب خان، ضیاء اللہ بنگش، ملک واجد اور موجودہ سینیٹر دوست محمد خان اور شبلی فراز سمیت کئی ارکان نے زمان پارک میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں اور عمران خان کے گھر کی حفاظت ہی ان کیلئے اب ٹکٹ کے دوبارہ حصول کا واحد راستہ ہے۔
ٹکٹ کے خواہشمندوں نے زمان پارک اور اسلام آباد میں ہونے والی بڑی بڑی احتجاجی ریلیوں میں بھی بلند و بانگ دعوے کئے ہیں جبکہ انتہائی جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے عمران خان کی حفاظت کا ہر صورت بیڑا بھی اٹھا لیا ہے مذکورہ شخصیات اپنے ہر پل کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر رہے ہیں تاکہ عمران خان کے سامنے ان کی حاضری لگے اور انہیں دوبارہ سے ٹکٹ جاری کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے حکومت سے نکلنے کے بعد اب ٹکٹ کا حصول عمران خان کا تحفظ ہے جبکہ حکومتی دور میں کارکردگی پر اب دھول پڑ چکی ہے اور کوئی بھی پی ٹی آئی کے ممبران اور ارکان کابینہ کی کارکردگی پر سوال نہیں اٹھا رہا صرف چوکیداری اور احتجاج میں شرکت ہی اصل راستہ بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم