عمران خان لاہور ہائیکورٹ

عمران خان پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پیشی کے لیے زمان پارک سے نکلے تو ان کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے لیڈر کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کرتی رہی۔
سابق وزیراعظم کی پیشی سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری نے عدالتی احاطے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کا عدالت میں داخلہ روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب