یومِ پاکستان پریڈ ملتوی

یومِ پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی

یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔
ویب ڈیسک: اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔
خیال رہے کہ اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آج یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزراء اور سرکاری افسران کے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی